Infinix Zero 8کے اجراء کیلئے Infinix اور عاطف اسلم نے اشتراک کرلیا

پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix اپنے جدید ترین فلیگ شپInfinix Zero 8 متعارف کروانے کیلئے تیارہے جس کیلئے نامور پاپ میوزک اسٹارعاطف اسلم کے ساتھ اشتراک کیا گیاہے

منگل 29 ستمبر 2020 15:50

Infinix Zero 8کے اجراء کیلئے Infinix اور عاطف اسلم نے اشتراک کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix اپنے جدید ترین فلیگ شپInfinix Zero 8 متعارف کروانے کیلئے تیارہے جس کیلئے نامور پاپ میوزک اسٹارعاطف اسلم کے ساتھ اشتراک کیا گیاہے۔ اس برانڈ کا شمارملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ ناموں میں ہوتا ہے جس کے مقبول ترین Zero 8کیلئے پاکستان بھر میں بے چینی کے ساتھ انتظارکیا جارہاہے۔


پاکستان کے شہرت یافتہ موسیقار اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عاطف اسلم Infinixفیملی کے ساتھZero 8کیلئے آفیشیل برانڈ ایمبسیڈرمنسلک ہوگئے ہیں۔یہ اشتراک Infinix کی مارکیٹ پوزیشن میں اضافے اور مارکیٹ میں تخلیق ، آزادی اور عظمت کی پروڈکٹ پیش کرنے کے تصور کو اجاگر کرے گا۔

(جاری ہے)

نامور موسیقاروگلوکار کا Infinixکے ساتھ اشتراک دنیا کیلئے ہماری جدید ترین ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹس کی قدروقیمت میں اضافہ کا سبب ہوگا جو لوگوں کی زندگیوں کو بھرپور لطف فراہم کرتی ہیں۔


"ہمیں بہت خوشی ہے کہ عاطف اسلم Infinix فیملی میں ہمارے جدید ترین فلیگ شپ کیلئے برانڈایمبیسیڈر بن گئے ہیں اور ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں" یہ کہنا تھا Infinixپاکستان کے سی ای او جناب جو ہو(Joe Hu) کا، انہوں نے مزید کہا"ہم اپنے اپنے صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات استوار رکھنے کے خواہشمند ہیں جو انتہائی بلندی R&Dسے شروع ہوتے ہیں تاکہ ہم جان سکیں کہ صارفین کیا چاہتے ہیں اور ہمارا مقصد ان کی توقعات کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔

اسی بناء پر Infinix پاکستانیوں کا نمبر1انتخاب ہے۔"
شاندار Zero 8،Android v10 سسٹم پر کام کرتا ہے اور MediaTek Helio G90T چپ سیٹ،128 GB ROM اور 8 GB RAMسے آراستہ ہے۔ یہ طاقتور امتزاج صارفین کو بہتر رفتار اور مجموعی طور پر ڈیوائس کی اعلی کارکردگی کے ساتھ ساتھ تیزی سے اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ اس میں90Hz Full HD+ Display اور
 G90T processor ہے جس سے آپ کو ملتی ہے اسکرین پراضافی کارکردگی اور کیمرے کیلئے زیادہ وسیع اینگل، الٹرا وائڈ اینگل اور ریئر کیمرے مع پچھلی جانب 64 MP اورسامنے48 MP جو فوٹو گرافی کا نیاتجربہ فراہم کرے گا۔توقع ہے کہ Infinix Zero 8 جلد ہی 35,000روپے سے 40,000روپے کی مناسب قیمت میں پیشگی آرڈر کیلئے Daraz پر دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں