وزیراعظم عمران خان کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 02:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر کویت کی رحلت پر میں نہایت رنجیدہ ہوں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے کہا کہ ہم ولی عہد، آلِ صباح اور اہلِ کویت سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک-کویت تعلقات کے حوالے سے امیر کویت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں