موٹر وے سانحہ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

دو ماہ کے اندر نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر قائم کرنے کی ہدایت ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے

بدھ 30 ستمبر 2020 13:34

موٹر وے سانحہ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر دو ماہ کے اندر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹر وے سانحہ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلہ میں پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی اور نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں