ڈاکٹر عارف علوی کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 13:51

ڈاکٹر عارف علوی کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے آل صباح اور اہل کویت سے اظہارِ ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ اللہ آل صباح کو صبر جمیل عطا فرمائے، پاک کویت تعلقات کیلئے مرحوم نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں