والدین تسلی رکھیں سکولوں میں بچوں کی صحت کا خیال کیا جائیگا ،وزیر تعلیم

خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے تمام سکول کھل چکے ہیں ، سکولز میں ایس اوپیزپر عمل کیا جارہاہے، شفقت محمود

بدھ 30 ستمبر 2020 13:51

والدین تسلی رکھیں سکولوں میں بچوں کی صحت کا خیال کیا جائیگا ،وزیر تعلیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ والدین تسلی رکھیں سکولوں میں بچوں کی صحت کا خیال کیا جائیگا ، خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے تمام سکول کھل چکے ہیں ، سکولز میں ایس اوپیزپر عمل کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوںنے کہاکہ ساڑھے چھ مہینے کے بعد پرائمری سکول کے بچے سکولوں میںآئے ہیں،آج مبارک دن ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کھولنے میں کامیاب ہوئے ،بچوں کا تعلیمی حرج ہو چکا ہے ،مزید نہیں چاہتے ۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے کہ تمام سکول کھل چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا دورہ کیا ایس او پیز پر بچے عمل کرتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی سکولوں میں حاضری بتاتی ہے کہ والدین مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کر رہے ہیں ،والدین کو تسلی دلاتا ہوں کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں