ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین کرنے کی مہلت دیدی

بدھ 30 ستمبر 2020 13:51

ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین کرنے کی مہلت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین کرنے کی مہلت دیدی ۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے کہاکہ شہری کی بازیابی کے حوالے سے وزارت دفاع نے دوبارہ چھان بین شروع کردی۔ انہ;ںنے کہاکہ عدالت کچھ وقت دے تو آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں گے۔عدالت نے وزارت دفاع کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں