چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کویت کے سفارتخانے میں جاکر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے

بدھ 30 ستمبر 2020 13:51

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کویت کے سفارتخانے میں جاکر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اسلام آباد میں کویت کے سفارتخانے گئے جہاں انہوں نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینی-ٹ نے اس موقع پر کویت کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت ترقی پسند سوچ رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔

امیر کویت کی قیادت میں کویت نے اقتصادی اور معاشی ترقی کا ایک نیا دور دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیر کویت کی وفات سے پاکستان ایک عظیم اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا۔ امیر کویت کی بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستانی قوم کویت کی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

صادق سنجرانی نے کچھ وقت کویت کے سفارتخانے میں گزار ا اور امیر کویت کے انتقال پر سفیرناصر عبدالرحمن المطیری اور سفارتخانے کے سنیئر افسران کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خانی کی۔ سجاد حسین طور ی ، نصیب اللہ بازئی ، اشوک کمار، اورنگ زیب اورکزئی، محمد یو سف بادینی، ایوب آفریدی، ذیشان خانزادہ، اور چئرمین سینیٹ کے مشیر عابد علی بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں