اسلام آباد ائیر پورٹ پر منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بدھ 30 ستمبر 2020 13:57

اسلام آباد ائیر پورٹ پر منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور انٹی نارکوٹکس فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مشتبہ مسافر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسافر غنی حکمت نے آدھ کلو ہیروئن سامان میں چھپا رکھی تھی جو بیرون ملک سمگل کرنا چاہتا تھا ۔ انٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے ملزم سے منشیات برآمد کر کے اس کو قانونی کارروائی کے لئے حراست میں لے لیا۔انٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں