انسداد منشیات کی عدالت نے موسیٰ گیلانی کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی درخواست مسترد کر دی

بدھ ستمبر 14:25

انسداد منشیات کی عدالت نے موسیٰ گیلانی کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) انسداد منشیات کی عدالت نے موسیٰ گیلانی کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت جج سکندر علی خان نے کی۔عدالت نے فرد جرم میں ترمیم کی اے این ایف کی درخواست کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے اے این ایف کی درخواست مسترد کر دی۔بعد ازاں عدالت نے مزید کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments