پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں،وزیر تعلیم

اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق پالیسی فیصلہ کیبینیٹ میں ہو گا،شفقت محمود کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 30 ستمبر 2020 14:25

پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں،وزیر تعلیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں،اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق پالیسی فیصلہ کیبینیٹ میں ہو گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس کنوینر صداقت عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کا معاملہ زیر غور آیا ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق پالیسی فیصلہ کیبینیٹ میں ہو گا، پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں۔ شفقت محمود نے کہاکہ اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق جو بھی فیصلہ کیبینیٹ میں ہو گا اس کو قومی اسمبلی میں کے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ دوسری صحت افزا سرگرمیوں کی آسانیاں دینی ہے، کراچی یونیورسٹی میں ایک خاص جماعت کے کارکن اسٹوڈنٹ یونینز کے نام پر مار دھاڑ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہاکہ یونیورسٹی وائس چانسلرز کے اجلاس میں اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق بات چیت ہونی چاہئے۔ ممبر قومی اسمبلی کھیل داس نے کہاکہ سندھ میں اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق بل پاس ہو چکا ہے۔ شفقت محمود نے کہاکہ میرا وزیر تعلیم کے طور پر بچوں کو صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، سندھ میں پاس ہونے والا اسٹوڈنٹ یونینز کا بل دیکھیں گے کہ وہ قابل عمل ہے یا نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں