اپوزیشن استعفے دے نہیں سکتی، لانگ مارچ کریں لگ پتہ جائے گا، وزیراطلاعات شبلی فراز

نوازشریف کوواپس لانے کیلئے قانونی راستہ اختیارکریں گے، خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے کوقانون کیسامنے پیش کریں گے

بدھ 30 ستمبر 2020 22:30

اپوزیشن استعفے دے نہیں سکتی، لانگ مارچ کریں لگ پتہ جائے گا، وزیراطلاعات شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دیتی ہے یا لانگ مارچ کرتی ہے ہمیں خوف نہیں، اپوزیشن استعفے نہیں دیگی،لانگ مارچ کرے گی تو حقیقت کاپتہ چل جائے گا۔ ایک انٹرویومیں شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ میں اپوزیشن سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور ضروری نہیں کہ نوازشریف سے متعلق کابینہ میں بات ہو، کابینہ کے علاوہ دیگراجلاس بھی ہوتے ہیں۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کوواپس لانے کیلئے قانونی راستہ اختیارکریں گے، خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے کوقانون کیسامنے پیش کریں گے، نوازشریف کوواپس لانے کیلئے ہرقانونی چینل استعمال کریں گے، بات نوازشریف کی نہیں ملک کے مستقبل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کیلئے نوازشریف کوقانون کیسامنے پیش کرناضروری ہے، ہمارے مستقبل کیلئے بھی ضروری ہے کہ قانون سب کیلئے ایک جیساہو۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مجرم کوقانون کیسامنے پیش کیاجائے، ہمارا منشور ہے ،احتساب سب کاہوگا،احتساب کیلئے سب کوپیش کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے معیشت کیساتھ اداروں کوبھی نقصان پہنچایا۔انہوں نے ڈالرکومصنوعی سہارے پر رکھا، معاشی پالیسی پرتوجہ نہ دی انہوں نے برآمدات بالکل صفرکیں،درآمدکوبڑھایا،22ارب ڈالرقرض لیااور20ارب ڈالر واپس بھی کیے ہیں قرضوں کی واپسی کیساتھ سودبھی اداکررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں