حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ، پیٹرول کی قیمت برقرار

بدھ 30 ستمبر 2020 22:30

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ، پیٹرول کی قیمت برقرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستاکردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 6 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے،اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے پر برقرار ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 65 روپے 29 پیسے ہی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک کیلئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں