پاکستان نے بابری مسجد کیس کے ملزمان کی رہائی کو شرمناک قرا ردیدیا

بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت و سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،بھارت میں نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی عدالتیں آزاد ہیں ،بھارت میں ہندوتواء نظریہ کے تحت حکومت چلائی جا رہی ہے، کلبھوشن جادیو کی اہلیہ اور والد سے ملاقات کی پیشکش ابھی بھی موجود ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

جمعرات 1 اکتوبر 2020 20:42

پاکستان نے بابری مسجد کیس کے ملزمان کی رہائی کو شرمناک قرا ردیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان نے بابری مسجد کیس کے ملزمان کی رہائی کو شرمناک قرا ردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت و سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،بھارت میں نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی عدالتیں آزاد ہیں ،بھارت میں ہندوتواء نظریہ کے تحت حکومت چلائی جا رہی ہے، کلبھوشن جادیو کی اہلیہ اور والد سے ملاقات کی پیشکش ابھی بھی موجود ہے ،آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع میں برادر آزربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایاکہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ،انہوں نے کووڈ میں قرضوں کی معافی اور علاقائی امن پر بات کی،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا ،انہوں اسلاموفوبیا کے معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی ،بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر پیکٹ گنز کے استعمال کو بھی اجاگر کیا ،وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی دعوت پر افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے دورہ کیا ،ڈاکٹر عبداللہ نے صدر، وزیراعظم سمیت اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقات کی ،ملاقاتوں میں افغان امن کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع میں برادر آزربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے پاکستانیوں کے سعودی عرب میں اقاموں کی مدت ختم ہو رہی ہے،دفتر خارجہ نے اس معاملے کو سعودی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کفیل ایک نجی بندہ ہو تو اقاموں کی تجدید ایک ویب سائٹ سے ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت سو میں 45فلائٹس سعودی کے کئے جارہی ہیں ،اس ماہ کے آخر تک تمام 100فلائیٹس آپریشنل ہوں گی،سعودی حکام کے ساتھ فلائیٹس کلیئرنس پر بات چیت جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو 428 روز ہو چکے ہیں،گذشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں 6 مزید نہتے کشمیری شہید ہوئے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بابر قادری کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 24 ،28 اور 30 ستمبر کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی،دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت آج بے نقاب ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ گذشتہ روز ایک فرڈ عدالت کے زریعہ بابری مسجد کیس میں ایک جانبدارنہ فیصلے نے بحارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،پاکستان بھارت پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بابری مسجد کیس میں تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا جو کہ شرمناک ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت نہ تو آج جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی عدالت کا فیصلہ ہندوتواء نظریہ کے تحت دیا گیا،بھارت میں ہندوتواء نظریہ کے تحت حکومت چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی عدالت کے فیصلے کو نہ تو بھارتی عوام،نہ ہی پاکستان اور نہ ہی عالمی برادری تسلیم کرتی ہے،بھارت کی ہمسائیے سب سے پہلے کی پالیسی کا وجود ہی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پالیسیاں چانکیہ ڈاکٹرائن کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنسیاں خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی میں بھی ملوث ہے اس حوالے سے کوئی شک نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری جاسوس جادیو کی اہلیہ اور والد سے ملاقات کی پیشکش ابھی بھی موجود ہے تاہم اس پاکستانی پیشکش کا ابھی تک بھارت کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ نواشریف کی طلبی بارے انہوںنے کہاکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کر رہا ہے،اس عملدرآمد کی رپورٹ باقائدہ طور پر عدالت میں جمع کرائی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں