ماڈل کورٹس وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ کے زیر سایہ ہیں،فروغ نسیم

پیر 19 اکتوبر 2020 19:57

ماڈل کورٹس  وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ کے زیر سایہ ہیں،فروغ نسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ ماڈل کورٹس کا قیام وفاقی حکومت کا نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ کے زیر سایہ ہے،وزارت قانون نے تحریری بتایا کہ اس سے متعلق سوالات کا جواب لینے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی کو مراسلہ بھجوایا ہے جیسے ہی جواب موصول ہوا ایوان کو آگاہ کر دیا جایے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں