جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اقبال فضل قادر کا کراچی میں انتقال

وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے،ترجمان پاک بحریہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امیر البحر

پیر 19 اکتوبر 2020 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اقبال فضل قادر کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کیا ،نیول چیف نے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امیر البحر نے کہاکہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں