وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اب سے میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں ۔ مجھے ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ۔ اس لیے اب سے میں گھر سے بیٹھ کر اپنے فرائض سر انجام دوں گی، ثانیہ نشتر کی ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 19 اکتوبر 2020 23:22

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشین ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ "میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اب سے میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں ۔

مجھے ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ۔ اس لیے اب سے میں گھر سے بیٹھ کر اپنے فرائض سر انجام دوں گی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا ۔ جس میں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ثانیہ نشتر نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور اب وہ گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے اور کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ یاد رہے کہ کورونا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے،پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 650 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں کورونا وائرس نہ پھیل جائے، ماحولیاتی آلودگی کیلئے اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے مہینے اہم ہوتے ہیں، ان مہینوں میں ویسے بھی وائرس پھیل جاتے ہیں، کورونا کی دوسری لہرشروع ہوچکی ہے، خدشہ ہے کہ کورونا کیسز دوبارہ نہ بڑھ جائیں ، پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے دوبارہ جنگلات اگانا ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں