کشمیر پر کوئی ایشو ہے، جو اٹکا ہوا ہے

اہم شخصیات بھی مسئلہ کشمیر پر مولانا فضل الرحمان کو بریف کر کے قائل کرنے میں ناکام ہو گئیں،دفاعی تجزیہ کار نجی محفل میں کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں کوئی گڑ بڑ ہے،کوئی بات ایسی ہے جو کھٹک رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 اکتوبر 2020 11:14

کشمیر پر کوئی ایشو ہے، جو اٹکا ہوا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کوئی ایشو ہے جو اٹکا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پہ ایسی کیا بات ہے کہ اہم شخصیات بھی مولانا فضل الرحمان کو بریف کر کے قائل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی تقریر کشمیر کے اوپر تھی۔

کشمیر پہ کوئی ایسا ایشو ہے جو اٹکا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام دفاعی تجزیہ کار نجی محفل میں کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں کوئی گڑ بڑ ہے،کوئی بات ایسی ہے جو کھٹک رہی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو لے کر حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی کراچی جلسہ میں عمران خان پر تنقید کی تھی۔

(جاری ہے)

جب کہ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش کیا تھا، پھر نوید سنا نا کہ مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، کشمیر کا سودا کرکے پھر مگرمچھ کے آنسو بہانے لگ گئے، تم کشمیر کے سوداگر ہو، کشمیر فروش ہو، اب گلگت بلتستان کا مسئلہ اٹھا دیا ہے۔

دنیا میں انقلاب امیر نہیں وطن کے ہمیشہ غریب لاتے ہیں، انقلاب آکر رہے گا۔ کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے۔ کیا عمران خان نے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش نہیں کیا تھا۔ پھر نوید سنا نا کہ مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔ مودی آیا تو کشمیر کا مسئلہ ہی حل کردیا، کشمیر کا سودا کرکے پھر مگرمچھ کے آنسو بہانے لگ گئے، تم کشمیر کے سوداگر ہو، کشمیر فروش ہو، اب گلگت بلتستان کا مسئلہ اٹھا دیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کشمیری اور گلگت کے عوام پاکستانی ہیں، ہم نے 1950میں کشمیر کا جو نقشہ بنایا ہے، اور ہم 72سال کشمیریوں کی لاشوں، لوٹی ہوئی عصمتوں،بلکتے بچوں، چہروں پر ٹپکتے خون پر سیاست کی ، آج کیا جواب دیں گے، کوئی شرم وحیا ء نہیں ہے؟اگر عالمی قوتیں کہیں کہ دنیا کا نقشہ تبدیل کرنا ہے تو خادم پاکستان سے پیدا ہوتے ہیں؟ جب تم کشمیر کے منتخب وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ لگاؤ گے تو انڈیا سے کیا ردعمل آئے گا؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں