چند سیاسی بہروپیوں کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے، سینیٹر شبلی فراز

یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا،ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا، وزیر اطلاعات

منگل 20 اکتوبر 2020 13:27

چند سیاسی بہروپیوں کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ چند سیاسی بہروپیوں کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کووفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں