کیا ملک کو شریف خاندان یا بھٹو خاندان کے حوالے کیا جاسکتا ہی فواد چودھری

حکومت میں ہزار خامیاں ہوں گی ،انتظامی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک مزید انتشار برداشت نہیں کرسکتا،ٹوئٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 20:44

کیا ملک کو شریف خاندان  یا بھٹو خاندان کے حوالے کیا جاسکتا ہی فواد چودھری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو دھری نے کہا ہے کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان یا بھٹو خاندان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہی ۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان یا بھٹو خاندان کے کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہی ۔

انہو ںنے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے کیو نکہ ملک مزید انتشار برداشت نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں