ملک و قوم کے مسائل کا حل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب میں ہے،سینیٹر سراج الحق
عوام فاقہ کشی اور حکمران مستی سے زندگی گزار رہے ہیں، حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام کے سروں پر برساتی ہے اور ساتھ نعرہ لگاتی ہے کہ گھبرانا نہیں، دو سال سے عوام کا خون نچوڑا جارہاہے،وزیراعظم عوام کی زندگی کا سکون چھین کر کہتے ہیں ، سکون قبر میں ملے گا، جماعت اسلامی عوام کی سیاست کرتی ہے، لوگوں کو پریشان دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے،امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 20 اکتوبر 2020 22:21
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بے حس حکمرانوں نے عوام کی نیند حرام کردی ہے ۔ حکمران لوگوں کے منہ کاآخری نوالہ بھی چھین لینے پرتلے ہوئے ہیں ۔ خوردونوش کی عام چیزوں کی دو سال میں قیمتیں تین گنا تک بڑھ گئی ہیں ۔ حکومت کی اپنی صفوں میں موجود مافیاز کی لو ٹ مار اور کرپشن نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ آٹا اور چینی کے لیے لوگوں کو قطاروں میں لگنا پڑتاہے ۔ حکومت کی نااہلی سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے ۔ جی ڈی پی کی شرح کم ترین سطح پر اور مہنگائی کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ چکاہے ۔ بیرونی سرمایہ کاری میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہے ۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی و بے روزگاری کاطوفان آچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نہیں سن رہی،اگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصدا ق عوام اٹھ کھڑے ہوئے تو حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی ۔ ہم لوگوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے میدان میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کے مسائل کا حل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب میں ہے ۔ اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کے حل کی جدوجہد کو تیز کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یکم نومبر سے تحریک کا آغاز کر رہی ہے ۔ عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل سے نکلنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے خلاف اٹھنا اور جماعت اسلامی کی تحریک کے دست و بازو بننا ہوگا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت