قیام امن سے افعانستان اور خطہ میں ترقی اور خوشحالی آئے ، امن کے موقع سے فریقین کو بھرپور استفادہ حاصل کرنا چائیے، اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی سے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی ملاقات

منگل 20 اکتوبر 2020 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امن کے قیام سے افعانستان اور خطہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، امن کے اس موقع سے افغان مسئلے پر فریقین کو بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے، پاکستان اور افغانستا ن مشترکہ مذہب، اخوت ،تاریخ ، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور سرحد کے دونوں جانب بسنے والے عوام میں خونی رشتے موجود ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے بدھ کے روز اسلام آ باد میں ہونے ولالی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقا ت کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پالیمانی ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دے موجودہ تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہیاور افغان مہاجرین کی اپنے گھروں تک باعزت واپسی چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن افغانستان نہ صر ف افغان عوام بلکہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کی حمایت کرتا اور ان کی کامیابی کا خواہاں ہے۔

اسپیکر نے گلبدین حکمت یار کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دوطرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پارلیمانی سطح پر ہونے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اسپیکر نے اگاہ کیا کہ حکومت نے افعان تجارت اور عوامی آمد و رفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ تجاروں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے دوران پاکستان نے اپنے افعان بھائوں کے لیے اپنی سرحدوں کو کھول دیا تھا۔ ۔ انہوں نے قومی اسمبلیآ ف پاکستان کی میزبانی میں پاکستان ، افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کے عنوان سی26اور 27 اکتوبر 2020کو منعقد ہونے والے سیمینار کے تفصیلات سے ا?گاہ کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ سیمینار دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

قائد حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی ایک طویل عرصہ تک میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستا ن میں امن کے قیام کے لیے جاری مذکرات کی کامیابی کے لیے ان مذکرات میں تمام فریقین کی شمولیت کو ضروری قرار دیا۔ گلبدین حکمت یار نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں