پیپلزپارٹی کا کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم

کراچی واقعہ پاک فوج کی بھی بدنامی کا باعث بنا، پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا امید ہے آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے،سینیٹرشیری رحمان

منگل اکتوبر 23:50

پیپلزپارٹی کا  کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی سینئیر رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کراچی واقعہ پاک فوج کی بھی بدنامی کا باعث بنا۔

(جاری ہے)

کراچی واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا۔آئی جی کو یرغمال بناکر من پسند آرڈر پر دستخط کرانا ایک ناقابل برداشت ردعمل ہے۔آرمی چیف کی جانب سے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کو امید ہے کہ آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments