اپوزیشن کا انوکھا احتجاج ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی سیٹیوں سے گونج اٹھی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اپوزیشن کو روکتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے بھی احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے رہے اور سیٹیاں بجاتے رہے، اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 20 اکتوبر 2020 21:59

اپوزیشن کا انوکھا احتجاج ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی سیٹیوں سے گونج اٹھی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، سیٹیاں بجا بجا کر ایوان کی کارروائی متاثر کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سیٹیاں بجا کر ایوان کی کارروائی رکوا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان سیٹیوں سے گونج اٹھا ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اپوزیشن کو روکتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے بھی احتجاج کیا ۔

اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے رہے اور سیٹیاں بجاتے رہے۔ اپوزیشن کے رویے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اپوزیشن کا رویہ قوم نے دیکھ لیا، یہ قانون سازی کیبجائے ایوان میں سیٹیاں بجا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئندہ تین سال بھی سیٹیاں ہی بجاتے رہیں گے۔ میڈیا ذزرائع کے مطابق اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے سیاسی جلسوں کے بعد مقدمات اور گرفتاریوں کے معاملے پر بات کرنا چاہی مگر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آج نجی کارروائی کا دن ہے، پوائنٹ آف آرڈر کے لیے مائیک نہیں دے سکتا ۔

جس پر اپوزیشن ارکان نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور بینرز اور پلے کارڈز لہرانے شروع کردیئے۔ اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا ، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر بھی ہوا میں اچھال دیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی سیٹیاں بجاتے رہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر ایوان کی کارروائی چلاتے رہے ۔

اپوزیشن کو بار بار تنبیہ بھی جاری کرتے رہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ میں رولز کے مطابق کارروائی چلا رہا ہوں، سیٹیاں مت بجائیں اور نشستوں پر تشریف رکھیں، آج پرائیوٹ ممبرز ڈے ہے، قانون سازی کرنے دیں۔ اپوزیشن احتجاج کے دوران اپوزیشن رکن جاوید حسنین نے کورم کی نشاندہی کی تو کورم پورا نہ نکلا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں