’وزیراعظم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں‘

وفاقی حکومت منظم پلاننگ سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہے ، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا الزام

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 15:00

’وزیراعظم  سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں‘
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الزام ئاعد کیا ہے کہ وفاقی حکومت منظم پلاننگ سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہے، وزیراعظم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انتشارپھیلانا چاہتی ہے، وزیر اعظم بڑی تعداد میں عوام کو جلسے میں دیکھ کو جھنجلا گئے ، ان کے ترجمان قومی اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کراچی واقعے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنا چاہیے تھی ، وزیراعظم کو سامنے آکر قوم کو حقائق بتانا چاہیے تھے، لیکن وزیراعظم اور وزرا کی طرف سے کوئی ذمے دارانہ بیان نہیں آیا، بلکہ وزیراعظم تو چھپ کر بیٹھ گئے اور لاتعلق ہوگئے ، کیوں کہ وفاقی حکومت منظم پلاننگ سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہے ،پاکستان کے عوام تنگ آکر باہر نکل آئے ہیں، لیکن آپ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، لیکن جلسوں پر ایف آئی آر کاٹ دیتے ہیں، اس کی بجائے نوشتہ دیوار پڑھیں کہ عوام حکومت کو مسترد کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے احسن کردار ادا کیا، کیوں کہ ہم نے نفرتوں کے بیج نہیں بونے ، ملک کو متحد ہوکر مضبوط کرنا ہے، پی ڈی ایم کی چھتری کے تلے تمام جماعتیں متحدہیں، اور ہم لوگ پاکستان کے قومی اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں ، لیکن وزیراعظم اداروں کو ملکی معاملات میں ملوث کررہے ہیں، ملک میں غیر یقینی کی فضا قائم ہے لیکن وزیراعظم ساکن ہیں ، کیوں کہ وزیر اعظم بڑی تعداد میں عوام کو جلسے میں دیکھ کو جھنجلا گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں