احتساب عدالت، یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف میڈیا کو غیر قانونی اشتہارات سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

بدھ اکتوبر 20:50

احتساب عدالت، یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف میڈیا کو غیر قانونی اشتہارات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف میڈیا کو غیر قانونی اشتہارات دینے سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت پیش نہ ہوئے، اس موقع پر عدالت نے ریفرنس میں چار شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پروکلائ کے دلائل مکمل ہو نے کے بعدفیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 3نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔تین نومبر کو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایاجائیگا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments