پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو وطن واپس بھیجنے کا مطا لبہ

کردیا،برطانوی اخبار امید ہے برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی میں پاکستان کی معاونت کرے گی، مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان نے برطانیہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپور ٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم سیاسی تقاریر پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں