وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان کے ہم منصب عبدالعزیز کاملوف کوفون

دوطرفہ امور، کورونا کی صورتحال اور علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال غ* دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:01

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان کے ہم منصب عبدالعزیز کاملوف کوفون
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کوفون کیا ہے۔ دونوں وزرائ خارجہ نے دوطرفہ امور، کورونا کی صورتحال اور علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اقتصادیات، تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے لئے انہوں نے موجودہ طریقہ ہائے کار بروئے کار لانے اور باہمی طورپر طے شدہ تاریخ پر دوطرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی۔ وزیر خارجہ نے کورونا عالمی وبائ کے دوران ازبکستان کی حکومت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو معاونت کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں وزرائ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کاملوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں