پاکستان اور اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانےوالوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

ٹویٹر پرغلط معلومات کی مہم جوئی میں شامل ہنڈلز کو فوری بلاک کیا جائے، ٹویٹر انتظامیہ غلط معلومات کو پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہونے دے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:08

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹویٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے، غلط معلومات کی مہم جوئی میں شامل ہنڈلز کو فوری بلاک کیا جائے، ٹویٹر انتظامیہ غلط معلومات کو پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہونے دے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹویٹر مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹویٹر پلیٹ فارم کوغلط معلومات کے پھیلاؤکیلئے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہونے دیا جائے۔پاکستان اور اس کے شہروں اور اداروں کو غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں ،پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہنڈلز کو مئوثر طریقے سے بلاک کرے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے کہا کہ یہ بات مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کرے۔ واضح رہے سوشل میڈیا کی سائٹس فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پی ڈی ایم جلسے میں دکھائی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت اس تقریر کو قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف سازش قرار دے رہی ہے، جس پر حکمران جماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مواد ناقابل برداشت ہے، اس کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔جس پر وہ اپنے ٹویٹ بھی شیئر کررہے ہیں۔ اسی طرح کیپٹن صفدر کے واقعے پر بھی ٹویٹر پر حکومت کیخلاف شدید تنقید ہورہی ہے۔ جس پر حکومت کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ ہائبرڈ وار کا حصہ ہے اور اس کو فوری روکناہی مناسب ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں