مراد سعید کی کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی شدید مذمت
فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا،چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا، کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی دیگی،اپوزیشن غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے،بھارت کے بیانیے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ،اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا ،نوازشریف کو واپس لایا جائیگا ، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:03
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے امن آیا۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان دہشتگردی نہیں سیاحت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی بھی کہتے ہیں کورونا میں پاکستان جیسے اقدامات کرتے تو دس بلین ڈالر بچ جاتے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کورونا میں اپوزیشن نے سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ پینتیس چالیس سال حکومت کرنے کے بعد بھی یہ اپنا علاج باہر سے کراتے ہیں انہوںنے کہاکہ کورونا میں پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہ رہی ہے۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو فیٹف سے نکالنا تھا، فیٹف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے تماشا کیا ،فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا اور کہا کہ بے شک پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں چلا جائے ہمیں آر او دیا جائے۔ مراد سعید نے کہاکہ سرٹیفائڈ اشتہاری ، چور اور جھوٹا نواز شریف بھی اداروں پر بات کرتا ہے، پانامہ میں آئس لینڈ اور یوکیرائن کے وزیر اعظم گھر گئے، نواز شریف نے کہا پانامہ ان کے خلاف سازش تھی، نواز شریف کو عدالت نے نا اہل قرار کیا۔ انہوںنے کہاکہ جعل سازی کرو تم، مفرور اور اشتہاریوں کا خاندان تم اور سوال بھی کرو، چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا۔ انہوںنے کہاکہ کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریری این آر او مانگا ، نہیں دیا گیا تو اداروں پر تنقید شروع کر دی۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا چار چیزوں پر پاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے بھر پور کردار ادا کیا، ہیومن رائٹس کونسل میں تین بار کشمیر مسئلے پر بات ہوئی، آج دنیا میں بھارت دہشتگرد ملک جانا جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ مودی کو گھر بلائوتم سجن جندال سے مری میں ملاقات کرو تم ،کھٹمنڈو میں مودی سے چھپ کر ملاقات تم کرتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ آج بھارت کے بیانیے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، انڈیا میڈیا نے کراچی میں سول وار ڈکلیئر کیا پاکستانی قوم نے بھرپور جواب دیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو بھرپور جواب دینے پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ،اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کیا مزار قائد پر جو ہوا وہ صحیح ہوا جب کرپشن کی بات آتی ہے تو کوئی سندھی بن جاتا ہے ، کوئی بلوچی، کوئی پنجابی بن جاتا ہے ،جب آپ کرپشن کر رہے تھے تب قائد کا پاکستان نہیں تھا،کیا کسی ادارے نے آپ سے کہا تھا کہ قطری خط دکھائو،کیا کسی ادارے نے کہا تھا کہ یہ کہو کہ حضور یہ ہیں وہ ذرائع ،کیا یہ بھی کسی ادارے نے کہا تھا کہ نواز شریف اور بیان دے گا بچے اور بیان دیں گے، کیا فرزند زرداری سے کسی نے پوچھا جو کہتے تھے لاک ڈائون ، لاک ڈائون، مراد علی شاہ نے کہا تھا بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی ،کہتے ہیں میاں ساحب فکر نہ کرو لوگ بھول جائیں گے، انہوںنے کہاکہ ان کو میزائلوں کی ٹیکنالوجی کا پتا ہے تاہم یہ نہیں بتاتے جائیدادیں کیسے بنائیں ، کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا آپ بھی دو تین ماہ سڑکوں پر نہ آئیں تو کیا آپ مر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بالکل واپس لایا جائے گامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت