اسپیکر افعان ویلوسی جرگہ کی سربراہی میں افغان پارلیمانی وفد(کل)پاکستان کے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:03

اسپیکر افعان ویلوسی جرگہ کی سربراہی میں افغان پارلیمانی وفد(کل)پاکستان کے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر افعان ویلوسی جرگہ (ایوان نمائندگان) کے سپیکر میر رحمان رحمانی کی سربراہی میں ایک 17 رکنی پارلیمانی وفد چھ روزہ سرکاری دورے پر (کل)جمعہ23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کریں گے۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران افغان وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے علاوہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کے علاوہ قومی اسمبلی میں پاکستان افغانستان دوستی گروپ کے ممبران اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک پارلیمانی رابطوں میں اضافے، تجارت سے متعلق دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وفد پاکستان افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم 2020 کے موضوع پر ہونے والے دو روزہ سیمینار جس کا آغاز 26 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا میں بھی شرکت کرے گا۔ اعلی سطحی افغان وفد کا یہ دورہ پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، ویزا پالیسی میں نرمی اور افعان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں رکاوٹوں کو ختم کرانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔

افغان پارلیمانی وفد کی سربراہی اسپیکر میر نے کی۔ رحمان رحمانی کے علاوہ احمد صافی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، جناب نجیب اللہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت حیدر افضالی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع ، مسٹر عتیق رلرحمٰن بین الاقوامی تعلقات سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ عبد الحمیدشریف چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قومی معیشت ممبران وولوسی جرگہ حاجی رحمانی ، محترمہ ملا ئی اسحاق زئی ، محترمہ شیرین اور دیگر سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہونگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغان پارلیمانی وفد کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کہا کہ افغان پارلیمانی وفدکا یہ دورہ خطے میں امن و استحکام لانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گااور دونوں برادر ممالک کے مابین سیاسی، پارلیمانی تعاون اورہم آہنگی میں معاون ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں