مریم صفدر اور صفدر اعوان علیحدہ کمروں میں سو رہے تھے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
صفدر اعوان کی گرفتاری کا ڈرامہ اداروں کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش تھی، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز ہوٹل کے علیحدہ علیحدہ کمروں میں تھے، مریم نواز کے کمرے کا دروازہ نہیں توڑا گیا: صوبائی وزیر اطلاعات
شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:56
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مریم صفدر اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر الگ الگ کمرے میں تھے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ کمرے میں ساتھ تھیں اور دروازہ توڑا گیا تو انہوں نے ویڈیو نہیں بنائی ہو۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی جی ہمارے کنٹرول میں نہیں، اس کا مطلب ہے آپ مانتے ہیں کہ آپ نا اہل ہیں، آئی جی سندھ ایک کرپٹ آدمی ہیں جو ان کے اومنی کے اکاؤنٹس کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی کرپشن کا تماشہ، مریم صفدر کے باہر جانے کی آشا اور اٹھارویں ترمیم کی بھاشا پر کھڑی ہے، فوج عمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، جیسے ماضی میں نواز شریف کی حکومت کے ساتھ کھڑی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز چادر اور چار دیواری کے تحفظ کا واویلا تو کر رہی ہیں لیکن مزار قائد کی بے حرمتی کی کوئی بات نہیں کررہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بتائیں جمہوریت کا راگ الاپنے والے ان دونوں لیڈروں کی پارٹیوں میں خود کتنی جمہوریت ہے؟ انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے والد کے فرمان کے مطابق نواز شریف سے بچیں ۔ واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد پر نعرے بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اپنے کمرے سو رہے تھے کہ ان کادروازہ توڑ کر اہلکار کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے لے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت