وزرا ملک اور ریاست کے بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں، وزیراعظم کی ہدایت

آخر کیا وجہ ہے کہ وزرا میڈیا پر فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آتے، سینئر وزرا خاموشی ختم کریں، عمران کی پنجاب وزراء سے ملاقات کی اندرونی کہانی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:00

وزرا ملک اور ریاست کے بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں، وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ ملک اور ریاست کے بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پرآّکر لڑیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان ، ڈاکٹر مرادراس ، راجہ یاسر ہمایوں اورانصرمجید نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پنجاب کے وزرا کو میڈیا میں پارٹی موقف بھر پور اندازسے اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے استفسار کیا کہ پنجاب کے پارٹی کے سینیئر صوبائی وزرا خاموش کیوں ہیں،آ خر کیا وجہ ہے کہ وزرا میڈیا پر فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آتے، وزرا ملک اور ریاست کے بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پرآکر لڑیں۔ وزیراعظم نے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پارٹی مؤقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی طرح دو سرے وزرا بھی کھل کر سامنے آئیں،اور سینئر وزرا خاموشی ختم کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں