پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس با ت کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیا ر کے طور پر استعمال نہ ہو

جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:31

پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس با ت کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیا ر کے طور پر استعمال نہ ہو۔

(جاری ہے)


 پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں، پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔


 یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ تاہم، وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں