نوازشریف 15جنوری تک پاکستانی جیل میں ہونگے. شبلی فرازکا دعوی

جلسوں میں مایوس کن کارکردگی پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا ڈرامہ رچا کر توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی.وفاقی وزیراطلاعات کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:55

نوازشریف 15جنوری تک پاکستانی جیل میں ہونگے. شبلی فرازکا دعوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اکتوبر ۔2020ء) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور وہ 15 جنوری2121 تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے. انہوں نے کہا نوازشریف 15 جنوری تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے نون لیگ میں کھینچاتانی ہو رہی ہے اور بہت جلد تقسیم ہوجائے گی ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے نوٹ کوعزت دیتے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف سے وہ پیسہ واپس کروائیں گے جو انہوں نے غریبوں کا لوٹا.

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہا کہ نون لیگی راہنماءاور ان کے سابق وزرا سب نیب زدہ ہیں نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا‘جلسے توقعات کے مطابق نہیں ہوئے تواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے. وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن والے جنوری میں حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن سال نہیں بتا رہے‘انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے درباری روز جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹ ان کی گھٹی میں شامل ہے یہ خود کوسیاست کاشاہی خاندان سمجھتے ہیں.

سندھ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے متعلق وزیراطلاعات نے کہا کہ واقعے کے فوٹیج سب نے دیکھ لی ہے صفدراعوان بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ گاڑی تک گئے صفدراعوان کو پولیس نے پروٹوکول دیا اور ان کے چہرے پر کوئی غصہ نہیں تھا مریم نواز کے آج کے بیانات میں بھی تضاد تھا. شبلی فراز نے کہا سندھ حکومت اور نون لیگ کے بیانات میں کوئی جوڑ نہیں مجھے لگتا ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان سے والدہ کا بدلہ لیا ہے.                                       

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں