عالمی لابی پاکستان کیخلاف اپوزیشن کی بھرپور حمایت کر رہی ہے، وزیراعظم

اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جان لیں حکومت اور ادارے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے ایک پیج پر ہیں ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان کا سربراہی میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خطاب

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:54

عالمی لابی پاکستان کیخلاف اپوزیشن کی بھرپور حمایت کر رہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سول ملٹری تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے جس کے لیے انہیں عالمی لابی کی حمایت حاصل ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص اپوزیشن کی حالیہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال اور اپوزیشن کی مہم پر حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ جان لیں کہ حکومت اور ادارے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے ایک پیج پر ہیں، ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں