فیٹف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل ہٹ چکی ہے،حماد اظہر

پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی مکمل قرار دیا گیا ہے،وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:46

فیٹف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل  ہٹ چکی ہے،حماد اظہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت وپیداوا ر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ہے، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی طور پر مکمل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک سال کے اندر پاکستان نے 5 سے 21 نکات تک کامیابی حاصل کی ہے۔فیٹف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی ہے۔موجودہ صورتحال کی کیفیت آئندہ کے تجزیے کیلئے پاکستان کی معاونت پر مرکوز رہی۔وبائ کے باوجود اس سنگ میل کیلئے شب و روز محنت کرنے والی وفاقی و صوبائی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں