کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری ، شہباز گل کا ذاتی رپورٹر سے ویڈیو بنواکر وائرل کرنے کا الزام

اس ذاتی رپورٹر نے ساری جگہ کو ایسے کور کیا جیسے کسی شادی کی تقریب کور کی جاتی ہے ، ہم نے اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پکڑنا ہوتا تو کئی اور طریقوں سے پکڑا جا سکتا تھا ، معاون خصوصی کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:52

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری ، شہباز گل کا ذاتی رپورٹر سے ویڈیو بنواکر وائرل کرنے کا الزام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گرفتاری کے دوران اپنے ذاتی کیمرہ مین سے ویڈیو بنوائی اور کہا کہ اس کو وائرل کردو ، مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا ذاتی رپورٹر لفٹ میں ان کی ویڈیو بناتا رہا، جس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے رہے کہ اس ویڈیو کو وائرل کردینا ، اس کے بعد بھی کیپٹن ر صفدر جہاں جہاں جاتے ہیں ، وہ ذاتی رپورٹر وہاں کی ویڈیو بنا رہاہوتا ہے ، اس ذاتی رپورٹر نے ساری جگہ کو ایسے کور کیا جیسے کسی شادی کی تقریب کور کی جاتی ہے ، ہم نے اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پکڑنا ہوتا تو کئی اور طریقوں سے پکڑا جا سکتا تھا ، اسی واقعے پر پیپلزپارٹی کےکہنے کی وجہ سے سندھ پولیس کے افسران نے چھٹی کی درخواستیں دیں ، منہ بولے بہن بھائی نے یا تو ایک دوسرے سے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا ، کیوں کہ ان کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے فائدہ اٹھایا ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا، اور دعویٰ کیا تھا کہ محمد صفدر کی گرفتاری میں ایک وفاقی وزیر ملوث ہے،مقدمے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا ،دباؤ کے باوجود پولیس پریشر میں نہیں آئی ، تحریک انصاف کے 2 ایم پی ایز ایف آئی آر کے لیے تھانے آئے ، ایک وفاقی وزیر نے ایف آئی آر کے لیے الٹی میٹم بھی دیا ، ایم پی ایز کو سمجھایا گیا کہ ایسے مقدمہ نہیں ہوتا، مزار قائد سے متعلق درخوست پولیس کے پاس نہیں مجسٹریٹ کے پاس درج کی جاتی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے وفاص نامی شخص سے درخواست دلوائی گئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی،وقاص وہاں کس مقصد سے کیا گیا؟ کیا وہ پلاننگ کر کے گیا تھا وہاں؟ ندیم چانڈیو ، وقاص اور بگٹی نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی،جھوٹ نہیں چھپتا،سچ سب کے سامنے آ جاتا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر کی کل ضمانت ہو گئی جس سے ظاہر ہو گیا کہ یہ ایک جھوٹا کیس تھا ،اب انکوائری ہو گی ایسے نہیں چھوڑیں گے، یہ لوگ سازش میں شامل ہیں،ان کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں