مریم نوازغصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، شبلی فراز

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:33

مریم نوازغصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نیکرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اسی بنا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں