پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم کیلئے چھوٹی موٹی مراعات سے بھی محروم کرنا ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے، بلاول بھٹو زرداری

2012ع میں بلوچستان کے طلبہ کو دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے اور وظیفے دینے کا قدم اٹھایا، چیئر مین پیپلز پارٹی وزیراعظم ہاوًس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرنے والوں نے اعلیٰ تعلیم کی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا، جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ،بیان جاری

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:17

پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم کیلئے چھوٹی موٹی مراعات سے بھی محروم کرنا ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں احتجاج پر بیٹھے بلوچستان کے طلبہ کے معاملے پر اپنے بیان میں کاہ ہے کہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم کے لیئے چھوٹی موٹی مراعات سے بھی محروم کرنا ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے،ایک صوبے کے طلبہ کا دوسرے صوبوں میں تعلیم حاصل کرنا ثقافتی تبادلے کا باعث بنتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ثقافتی تبادلے اور نوجوانوں کے آپس میں گھلنے ملنے سے ہم آہنگی کو فروغ اور نتیجتاً وفاق مضبوط ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سال 2012ع میں بلوچستان کے طلبہ کو دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے اور وظیفے دینے کا قدم اٹھایا،یہ قدم صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حکومت نے آغازِ حقوق بلوچستان کے تحت اٹھایا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مذکورہ اقدام کے نتیجے میں بلوچستان کے بیشمار نوجوان دیگر صوبوں سے تعلیم حاصل کرکے برسر روزگار ہوگئے۔

انہوںنے کہاکہ اب بلوچستان کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کے آگے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہیں ہیں،کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں سے ڈرتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی طرزِ حکمرانی چوری کرنا اور ڈاکہ ڈالنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہاوًس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرنے والوں نے اعلیٰ تعلیم کی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نالائق وزیراعظم بتائے کہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنے سے کسے خوشی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے احتجاج پر بیٹھے طلبہ کے جائز مطالبات فوراً تسلیم کیئے جائیں، تاکہ وہ پوری توجہ اپنی تعلیم پر دے سکیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں