کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے میں اسلام آباد پولیس کی کوششیں قابل ذکر ہیں،علی نواز اعوان

اسلام آباد پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا اورپولیس جوانوں نے حکومتی پالیسی کے مطابق موثر لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی،معاون خصوصی وزیر اعظم برائے سی ڈی اے کا اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے میں اسلام آباد پولیس کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے ہفتہ کے روز کہا کہ اسلام آباد پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا اورپولیس جوانوں نے حکومتی پالیسی کے مطابق موثر لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی۔

ماہنامہ پولیس رپورٹ میگزین اور پی آر نیوز چینل کے اشتراک سے اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز) پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ فورس نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف چوکس رہی بلکہ شہریوں کو بھی تعلیم دی کہ خود کو کورون وائرس سے کیسے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے بچاو کی مہم میں اسلام آباد پولیس کی خدمات کو سراہنے کے لئے خصوصی طور پر منعقدہ اس پروگرام میں عزیز زبیدہ فاؤنڈیشن کے علی زبیب ، ڈائریکٹر پی آر نیوز محمد اشرف اعوان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ایک خصوصی ڈرامہ نکالا گیا جس میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی شادی کے دن ڈیوٹی لائن میں اپنی جان قربان کردی۔ مسٹر علی نواز اعوان نے وبائی مرض کوڈ 19 کے دوران اسلام آباد پولیس کے پولیس افسران میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔

اے ایس پی / ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا زوہیب نصر اللہ رانجھا کو بھی ایس پی انڈسٹریل ایریا نے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔ جبکہ کووڈ 19کے سلسلہ میں بہترین کارکردگی اور مجرمان کی گرفتاری پرشیلڈز وصول کرنے والے پولیس افسروں میں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ ، ایس پی سی ٹی ڈی غلام مصطفی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس زوہیب رانجھا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خالد اعوان ، انسپکٹر حبیر الرحمن بٹ ، انسپکٹر شمس اکبر ، عاشق شاہ ، سب انسپکٹرز سلیمان شاہ ، تراب الحسن ، محمد اقبال ، عبد الرزاق ، نیاز خان ، عدیل شوکت ، مظہر سیال ، طارق رؤف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شرافت علی ، صفدر حسین ، منصبدار ، اعجاز احمد ، ہیڈ کانسٹیبل فخر اقبال ، فراست فہیم ، خالد اور کانسٹیبلز ذوالفقار احمد ، فرخ محمود ، ایوب خان ، محمد ارشد شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں