شاہ محمود قریشی کی کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:54

شاہ محمود قریشی کی کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے اس دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ۔ وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں