اسلام مخالف بیانیہ ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ، اس پر فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ، فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا جائے گا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 اکتوبر 2020 10:37

اسلام مخالف بیانیہ ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان نے اسلام مخالف بیانیہ پر اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطلبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ، اس پر فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ، نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے ، اس لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اسلام مخالف بیانیہ کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں پر پاکستان میں فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا جائے گا ، کیوں کہ کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا مواد نفرت، انتہاء پسندی اور پرتشدد واقعات کو فروغ دے رہا ہے، فیس بک پر ہولوکاسٹ پر تنقید کرنے پر پابندی قابل تعریف ہے، ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفویبا مواد پر بھی پابندی عائد کی جائے ، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر اسلامو فوبیا مواد کو روکنے کیلئے چیف ایگزیکٹوآفیسر فیس بک مسٹر مارک زوکر برگ کو خط ارسال کیا ہے ، خط کے متن میں وزیراعظم عمران خان نے فیس بک سی ای او کی اسلام کیخلاف توہین آمیز مواد کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورمز بشمول فیس بک پر اسلامو فوبیا مواد کو پوری دنیا میں پھیلایا جارہا ہے ، جس سے نفرت ، انتہاء پسندی اور پرتشدد واقعات کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ، فیس بک کی جانب سے ہولوکاسٹ جو جرمنی اور یورپ میں یہودیوں کے نازی پوگرم کی انتہاء تھی لیکن فیس بک نے ہولوکاسٹ سے متعلق سوال اٹھانے اور تنقید مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں