عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ، مریم اور نگزیب

عمران صاحب اب عوام آپ کے دعوئوں ، جھوٹوں، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے ، ترجمان مسلم لیگ (ن) کا بیان

پیر 26 اکتوبر 2020 20:33

عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نالج سٹی پلان کی وڈیو ٹویٹ کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب عوام آپ کے دعوئوں ، جھوٹوں، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا پلان تو ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پلان تو آپ کا کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا ، پورے ملک کو بھکاری بنا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پلان تو آپ کا تو وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانا بھی تھا ،عمران صاحب آپ کا پلان تو سائیکل پروزیراعظم ہاوس جانا بھی تھا ،عمران صاحب پلان تو آپ کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے پلان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی ،عمران صاحب پلان تو آپ کو جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بھی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پلان تو آپ نے انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پلان تو آپ کا پارلیمان میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دینے کا بھی تھا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ساڑھے سات سال خیبرپختونخواہ اور اڑھائی سال آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دیجے کا پلان پر عمل کیا ہے ،عمران صاحب آپ کا صرف آٹا چینی چوری کا پلان مکمل ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا صرف بے نامی23 فارن فنڈنگ اکانٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا پلان مکمل ہوا ،عمران صاحب پلان تو آپ کا بی آر ٹی پشاور بنانے کا بھی تھا تاہم صرف 120ارب کے کھڈے کھودنے کا پلان مکمل ہوا،عمران صاحب پلان آپ کا صرف کشمیر کا سودا کرنے کا مکمل ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں