پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، حماد اظہر

ٹیکس وصولی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی معیشت کی بہتری کی علامتیں ہیں، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

پیر 26 اکتوبر 2020 20:45

پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تازہ ترین صورتحال قوم کے سامنے رکھ دی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اضافہ معیشت میں بہتری کی علامتیں ہیں،سیمنٹ، تعمیرات، کھاد اورٹیکسٹائل سمیت کئی شعبہ جات معیشت میں بہتری کی خبر دے رہے ہیں۔ٹیکس وصولی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی معیشت کی بہتری کی علامتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں