اسلام مخالف بیان پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب

اقوام متحدہ اسلام مخالف بیانیہ کا ورفی نوٹس لے،شاہ محمود قریشی

پیر 26 اکتوبر 2020 20:56

اسلام مخالف بیان پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹی کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے توہین آمیز خاکوں پر احتجاج کیا جائے گا،شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ (یو این) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف بیانیہ کا فوری نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں