جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائیگا، فواد چودھری

نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی،بیان

پیر 26 اکتوبر 2020 20:56

جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائیگا، فواد چودھری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور اپوزیشن پارٹیز میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے اپوزیشن کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے اور نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں