وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا

کابینہ کی سیاسی ،معاشی اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائیگا

پیر 26 اکتوبر 2020 20:56

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ( منگل کو ) طلب کرلیا۔ اجلاس آج دوپہر بارہ بجے شروع ہوگا ۔وفاقی کابینہ سیاسی ،معاشی اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی ۔کابینہ اپوزیشن کے جلسوں اور حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لے گی۔کابینہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں ریاست مخالف تقریر کا بھی جائزہ لے گی ۔

کابینہ کو محسن داوڈ کو بلوچستان روکنے کا معاملہ پر بھی دی جائے گی ۔کابینہ مہنگائی پر قابوپانے کے لئے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی۔مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ۔کابینہ کو کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اب تک ہونے والے تمام فیصلے ترتیب کے ساتھ کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اب تک کتنی گندم درآمد ہوسکی ،کابینہ کو ٹائم لائن سے آگاہ گیا جائے گا۔چینی کی درآمد کے شیڈول پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔وزارتوں،ڈویژنوں اور ماتحت اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی تفصیلات اجلاس میں پیش ہوگی۔کریمینل لاء ریفارمز پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔عسکری ائر کو آر پی ٹی کے لائسنس کی منسوخی کی منظوری دی جائے گی۔کنونیش آن انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 50 اور 56 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس میں پری شپمنٹ ایجنسی کو گندم کی درآمد کا ایک مرتبہ معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں