قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، شبلی فراز

عمران خان نے ان کے آگے سر جھکایا ہے نہ ہی اب جھکائیں گے، بیان

پیر 26 اکتوبر 2020 21:01

قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانیکی غلطی کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جو کسی بھی ملک کی بقاء اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں