جتنے پیسے سے اورنج لائن ٹرین بنی، اتنے پیسوں میں ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل سکتی تھی، فواد چوہدری

ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب سال میں اس پر سبسڈی دینی ہوگی، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 23:25

جتنے پیسے سے اورنج لائن ٹرین بنی، اتنے پیسوں میں ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل سکتی تھی، فواد چوہدری
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔ سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب سال میں اس پر سبسڈی دینی ہوگی، جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو اچھا تھا ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل جاتی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے شہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیاگیا اس سے پہلیچائنیز کمپنی کیساتھ ہم نیمعاہدہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کامقابلہ کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 6 ماہ میں موٹرویپرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیئیجائیں گے پالیسی سی2سی4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں ا?ئیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش تھی کہ ہم درا?مدات کو کم کریں ، ہماری کوشش ہیکہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ہوں۔ تا کہ ملک میں توانائی کے مسائل حل ہو سکیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں