سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ 28 اکتوبر کو سماعت کرے گا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ 28 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور بار کونسلز نے نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحی آفریدی نے پہلے ہی سات ججز کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں معاملہ ایف بی آر بھجوانے کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے،جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نظرثانی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں